تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:52

قلات :نیٹو کے آئل کنٹینرز پرراکٹ حملہ، 9کنٹینرز تباہ، ڈرائیور ہلاک

جیو نیوز - قلات…کراچی سے کوئٹہ جانے والی 9نیٹو آئل کنٹینرزپر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیے جس سے کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔اور ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔کراچی سے نیٹو فورسز کے لئے تیل لے جانے والے9کنٹینرز پر ضلع قلات کے علاقہ حاجیکہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے متعدد راکٹ فائر کیے اور فائرنگ کی جس سے کنٹینرز میں آگ لگ گئی تیل ضائع ہوگیا اور 9کنٹینرز کو نقصان پہنچا۔جبکہ ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآ ئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.