13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:36
غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
جیو نیوز - لاہور…پیپلزپارٹی پنجاب نے صوبہ میں غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات آئین کی اصل روح کے منافی ہیں کیونکہ آئین کے تحت ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام رائج ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ملک میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کاوجود اورحکومت کی تشکیل جماعتی انتخابات کے ذریعے عمل میں آئی۔اس لئے مقامی حکومتوں کے انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر کرانا آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔غیرجماعتی انتخابات سے معاشرے میں کرپشن پھیلے گی جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بعض بنیادی شقیں بھی آئین سے متصادم ہیں۔لہذاعدالت غیرجماعتی انتخابات کے انعقاد کوکالعدم قراردیاجائے۔کیس کی پیروی سابق گورنرپنجاب لطیف خان کھوسہ کررہے ہیں۔