تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:41

کراچی:شاہ فیصل کالونی کے بینک میں ڈکیتی، 16لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں مسلح افراد نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چار مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے اوراسلحے کے زور پر بینک کے عملے کو یرغمال بناکر 16لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس پی شاہ فیصل کے مطابق بینک میں تعینات نجی سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مزاحمت نہ کرنے پر انہیں شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے جبکہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی صحیح نہیں تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.