تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:42

شکیل آفریدی کیس کی جیل میں سماعت کا فیصلہ پیر کو متوقع

جیو نیوز - پشاور…کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل کی طرف سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مقدمہ کی سماعت سنٹرل جیل پشاور میں ہی کرنے کی درخواست کا فیصلہ پیر کے روز متوقع ہے۔کالعدم تنظمیوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جان کو درپیش خطرات پر پولیٹیکل انتظامیہ کو درخواست دی تھی کہ انکے موکل کے مقدمہ کی سماعت سنٹرل جیل پشاور میں کی جائے۔ ڈاکٹر شکیل کے مطابق درخواست کا فیصلہ 16 ستمبر کو متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.