تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:58

پشاور کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ خان رازق شہید پولیس اسٹیشن کی حدود میں نازسینما روڈ پرہوا۔ جہاں فائرنگ سے عزت نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ جسے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ دو موٹرسائیکل سواروں نے کی۔ جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ آغہ میر جانی کی حدود میں جبہ سہیل میں ہوا۔ جہاں خانزادہ نامی شخص کی فائرنگ سے وزیر باچا اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.