تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:58

نارتھ کراچی میں پولیس کی کارروائی،مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

جیو نیوز - کراچی…نارتھ کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کاروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چھ افراد کے قتل سمیت دیگر کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کے علاوہ شہر کے مختلف تھانوں میں 9 مقدما ت درج ہیں۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.