13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:17
لاہور: الیکشن ٹریبونل کے جج سیف الرحمان عہدے سے مستعفی
جیو نیوز - لاہور … الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج سیف الرحمان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج سیف الرحمان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایک ماہ کے نوٹس میں جج سیف الرحمان نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر کام نہیں کرسکتے۔ الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج کا استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیا گیا ہے۔