تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:22

جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد … ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کاجج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، ساتھ ہی سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے 6ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی جن میں جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عباد الرحمان لودھی ، جسٹس شاہد وحید ،جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.