13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:57
سرتاج خورشید ملاقات، جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر اتفاق
جیو نیوز - بشکیک … پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات مفید رہی، کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنا اہم ہے۔ بشکیک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامی اور امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات انتہائی مفید رہی ہے، ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرنا اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں جنگ بندی معاہدے کیلئے موجودہ میکنزم کو موٴثر طریقے سے استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ، میکنزم کے تحت دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز ہر جمعرات کو بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 6 اگست کے واقعے پر بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے تحفظات اورمایوسی سے آگاہ کیا۔