تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:18

کرپشن کا دورگیا، 58 انجنوں کی خریداری شفاف ہوگی ، سعد رفیق

جیو نیوز - لاہور…وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ محکمے میں کرپشن کا دورگیا، 58نئے انجنوں کی خریداری شفاف اور ملکی مفاد میں کی جائے گی۔نئے انجن اسی سال نومبر سے ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے میں کرپشن کا دور ختم ہو چکا۔اب نئے انجنوں اور پرزہ جات کی خریداری شفاف ہو گی۔اجلاس میں امریکہ اور چین کی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.