تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:18

بجلی اور گیس چوروں کے خلاف جامع کریک ڈاوٴن شروع کیا،احسن اقبال

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف جامع کریک ڈاوٴن شروع کیا گیا ہے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات موجودہ حکومت کے منشور کا حصہ ہے ، وزارت منصوبہ بندی وترقی کے اعلامیئے کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ بات ورلڈبنک ، ایشیائی ترقیاتی بنک اور جائیکا کے نمائندوں کے اجلاس میں کہی ، ملاقات میں بجلی کے پیداواری منصوبوں کیلئے قرضے کے حصول پر بات چیت ہوئی ، احسن اقبال نے کہا کہ بھاشا ڈیم حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاشاڈیم 8.1ملین ایکڑ فٹ ذخیرہ کرے گاہ، اقدامات نہ کئے تو اگلے 5سے 10سالوں میں پانی کا بحران سامنے کھڑا ہے ، وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 28ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے وژن 2010بنایا تھا جو بدقسمتی سے مشرف نے اٹھاکر پھیک دیا ، احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت پانی اور کوئلے سے سستی ترین بجلی پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.