تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:18

ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کے شکایتی سیل قائم

جیو نیوز - کراچی …ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لئے شکایات سیل قائم کردیئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ایئر پورٹس پر تعینات ایمیگریشن اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ انٹر نیشنل مسافروں کوہر قسم کی سفری سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کی شکایا ت کا ازالہ کیا جائے۔اس سلسلے میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی نگرانی میں شکایات سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں مسافروں کی شکایا ت کا ازالہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.