13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:50
طالبان سے مذاکرات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،گورنر پنجاب
جیو نیوز - لاہور…گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپاامن کیلئے طالبان سے مذاکرات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ لاہورمیں جماعت اسلامی کے چھ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن ہوگا تو ہم بنیادی اہداف حاصل کرسکیں گے، مشکلات سے دوچار اسلامی ملکوں کی حمایت ہر فورم پر جاری رکھیں گے۔ چودھری سرورکا کہنا تھا کہ پوری قوم کو متحدہوکراندرونی اوربیرونی چیلنجوں کامقابلہ کرنا ہوگا۔