تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:27

ایم کیو ایم کا مطالبہ تسلیم ،آپریشن کی ذمہ داری فوج کو دی جائے، شیخ رشید

جیو نیوز - لندن …عوامی مسلم لیگ کے رہ نما شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایم کیوایم کامطالبہ تسلیم کر تے ہوئے کراچی میں آپریشن کی ذمہ داری فوج کو دی جائے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ شیخ رشید کا کہناتھاکہ کراچی کا کنٹرول مختصر مدت کے لیے فوج کو دیا جائے تاکہ وہ بلاتفریق کارروائی کرے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔اغوا برائے تاوان اور لوٹ مارکے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں تاہم پنجاب حکومت لاپروائی برت رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.