تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:27

طالبان سے عاشقی کے ڈرامے کا ڈراپ سین جلد ہو گا، حسن ظفر نقوی

جیو نیوز - کراچی… ملک کا سپہ سالار کہہ رہا ہے کہ ملک کو اندرونی دشمن سے خطرہ ہے، لیکن حکمران دہشت گردوں سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں، قوم وہ دن جلد دیکھے گی جب مسلم لیگ ن اور طالبان کے درمیان اس عاشقی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گا، دہشت گردوں کی دھمکیوں پر پھانسی روک کر ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہیے، اب تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دہشت گرد حکومتی ایجنٹ نہیں بلکہ حکومت دہشت گردوں کی ایجنٹ ہے ، پاک وطن ہمارا ہے کسی وڈیرے، جرنیل، سرمایہ دار یا دہشت گرد کی جاگیر نہیں، ہم نے خون کے نذرانے دے کر یہ وطن عزیز حاصل کیا ہے۔ ملت جعفریہ ملک کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرے گی۔ شام پر امریکی حملہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ،عرب ممالک ہوش کے ناخن لیں اور مصر و شام کے مسلمانوں کے خون ِ ناحق میں اپنے ہاتھ رنگین نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ شیخ حسن صلاح الدین ، علامہ دیدار علی جلبانی ، ، علی حسین نقوی ، علامہ مبشر حسن، سجاد اکبر زیدی ، احسن عباس رضوی نے شام پر ممکنہ امریکی جارحیت ، مصر میں بیگناہوں کے قتل عام اور طالبان دہشت گردوں سے حکومتی مذاکرات کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں کیا ، خوجہ مسجد کھارادر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھاکہ حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے دہشت گردوں آوٴ شام میں، تاکہ تمہارا قلع قمع کرنے کے لئے تمہیں دھونڈنا نہ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے پر عیسائی اور ہندو نہیں بلکہ عرب حکمرانوں نے اپنی غلامی کا ثبوت دے دیا ہے ،شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے ، شام پر امریکی حملہ اس کی آخری غلطی ثابت ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.