13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:27
خیبر پختون خوا حکومت کا صوبائی سطح پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ
جیو نیوز - پشاور…خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہاہے کہ صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کیلئے صوبائی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان خیبرپختونخواخیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ شاہ فرمان نے کہاکہ صوبائی سطح پر اے پی سی کا مقصد سیاسی جماعتوں کا متفقہ لائحہ عمل سامنے لانا ہے اوراس سلسلے میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے رابطے کئے جائیں گے۔