تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:31

کراچی کے 5 اضلاع کے ایس ایس پیز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

جیو نیوز - کراچی…سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے 5 اضلاع کے ایس ایس پیز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان بلوچ ایس ایس پی ویسٹ اور پیر محمد شاہ کو ایس ایس پی ایسٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر آفتاب ایس ایس پی ملیر، منیر شیخ جونیر ایس ایس پی ساؤتھ اورفیصل بشیر میمن ایس ایس پی سٹی ڈویژن، خالد کورائی ایس ایس پی لاڑکانہ اور احمد جمال ایس ایس پی سکھر مقرر کردئیے گئے ہیں، پرویز چانڈیوایس ایس پی شکار پور، اعتزاز گورایہ ایس ایس پی خیرپور، ظفر دھاریجو کو ایس ایس پی میرپور خاص، نثار چنہ ایس ایس پی ٹنڈو الہ ٰیار اور عبدالقیوم پتافی کو ایس ایس پی عمر کوٹ تعینات کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.