13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:39
کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 22 افراد زیر حراست
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھتا خوروں سمیت 22 افراد کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سند باد گوٹھ،لاسی گوٹھ،میکاسا اپارٹمنٹ،پختون آباداور لسبیلہ چورنگی کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 22 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا، پکڑے گئے افراد میں بھتا خوراورسیاسی کارکن شامل ہیں۔ ادھر گارڈن کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم سے رابطے کے شبہے میں مسجد کے پیش امام سمیت 8 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔