14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:37
چیف جسٹس نے اسلام آباد میں 2پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کانوٹس لے لیا
جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان نے اسلام آبادمیں2پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کانوٹس لے لیا۔ منگل کو ہونے والے واقعے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے۔ آئی جی سکندرحیات واقعے کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔