14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:21
کوئٹہ: فائرنگ سے جاں بحق شخص کے قتل کا مقدمہ ایف سی اہلکار کیخلاف درج
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں باچاخان چوک پرفائرنگ کر نے والے ایف سی اہل کار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گزشتہ شام ایف سی اہل کارکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی سید مبین احمد کے مطابق مقدمہ مقتول سلیم مصطفی کی اہلیہ کی مدعیت میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر فرنٹیر کور کے اہلکاروں کی فائرنگ سے دو را ہ گیر زخمی ہوگئے تھے جنھیں سول اسپتال منتقل کیاگیا۔ ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔ ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں راہگیروں کو تلاشی کیلئے روکا گیا توانھوں نے مبینہ طور پر اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہری کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔