14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:50
شکارپور میں پسند کی شادی کا خواہش مند جوڑا قتل
جیو نیوز - شکار پور…شکار پور میں پسند کی شادی کے خواہش مند جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق گوٹھ علی آباد میں لڑکی اپنے ساتھی کے ساتھ شادی کرنے کے لئے گھر سے نکلی تو لنگ روڈ پر لڑکی کے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے دونوں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس نے لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیااور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔