تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:23

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آج پشاور کا دورہ کریں گے

جیو نیوز - پشاور…چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔پشاور ہائی کورٹ حکام کے مطابق ایک روزہ دورے میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری پشاور میں سپریم کورٹ کے رجسٹری برانچ میں سپریم کورٹ کے لائسنس کے لئے امیدواروں کا انٹرویو لیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ حکام کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشنل اکیڈیمی کا دوہ کریں گے اور ججز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ حکام کے مطابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری پشاورہائی کورٹ بارسے خطاب کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے پشاور دورے کے موقع سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.