تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:39

اسلام آباد : کانگو وائرس سے متاثرہ بیٹے کے بعد باپ بھی چل بسا

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل کانگو وائرس سے متاثرہ شخص چل بسا۔ تین روز پہلے کانگووائرس سے متاثرہ یوسف اور اس کے دو بیٹوں کو پمزمیں داخل کیا گیا تھا۔اس کاایک بیٹا شیراز دو روز پہلے انتقال کرگیا تھا جبکہ آج یوسف بھی چل بسا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف کے دوسرے بیٹے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں سے تعلق رکھنے والایوسف قصاب تھا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ حویلیاں میں ڈاکٹر کی تصدیق کے بغیر جانوروں کو مہر لگا دی گئی تھی۔جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے ان کے خون سے یوسف اور اس کے بیٹے کانگو وائرس کا شکار ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.