تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:11

پرویز خٹک نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور کیجولٹی میڈیکل آفیسرمعطل کردیا

جیو نیوز - پشاور…خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے نصیراللہ بابر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور کیجولٹی میڈیکل آفیسرکو ناقص کارکردگی پرمعطل کردیا۔رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عارف یوسف نے جیونیوز کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کوہاٹ روڈ پر واقع نصیراللہ بابر اسپتال اچانک پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن اسمبلی عارف یوسف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی ناقص پانے پر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور کیجولٹی میڈیکل آفیسرکو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.