تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:31

ملک میں کرمنل جسٹس سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، سابق صدر زرداری

جیو نیوز - کراچی…سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس قرار دیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ غیر انسانی فعل معاشرے کے منہ پر طمانچہ ہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی فوری تحقیقات، ملزمان کی گرفتاری اور انہیں انجام تک پہنچانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس واقعے کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ہیں، واقعہ پولیس کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے، ملک میں کریمنل جسٹس سسٹم کی از سر نو درستگی کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.