14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:47
بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو نہیں چھوڑیں گے،پرویز رشید
جیو نیوز - راولپنڈی…وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو نہیں چھوڑیں گے۔وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔5سالہ بچی کے ساتھ لاہور میں زیادتی کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کے ساتھ یہ جرم ہوا وہ میری بیٹی تھی، نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹی بھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے،چیئرمین نیب کے تقررپر سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائے گاوزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے۔