14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:36
رواں برس 124 پولیس افسران اور اہل کار جانیں قربان کرچکے
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں قیام امن کی قیمت صرف شہری ہی ادا نہیں کررہے بلکہ پولیس،رینجرز اوردیگرسکیورٹی اہلکار بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر روشنیوں کے شہر کی روشنیاں لوٹانے میں مصروف ہیں۔کراچی کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے، روزانہ آٹھ دس افراد کا دہشت گردوں کے ہاتھوں جان سے جانا معمول بن گیا ہیعام شہری ہی نہیں شہر میں امن کے دیپ جلانے کیلئے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھی اپنا لہو پیش کیا۔رواں سال اب تک پولیس کے 124افسران اور اہل کار فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کرچکے ہیں۔ ان جان نثاروں میں 2ڈی ایس پی، 2انسپکٹرز، 12سب انسپکٹرز،24ہیڈ کانسٹیبلزاور68کانسٹیبلزشامل ہیں۔فرض کی راہ میں رینجرزکے10جوانوں نے بھی جان کا نذرانہ پیش کیا جبکہ ضمنی الیکشن کے دوران 3فوجی جوانوں نے بھی بم دھماکے میں جام شہادت نوش کیا صرف کراچی ہی نہیں پاکستان بھرمیں سکیورٹی فورسزکے اہل کار دہشت گردوں کے اہداف ہیں ،صوبہ پنجاب میں 2013میں16پولیس اہلکارشہید ہوئے،بلوچستان میں 90 اور خیبر پختونخواہ میں 86 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے۔