14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:24
کوئٹہ: ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کی لاش کا پوسٹ مارٹم
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں گذشتہ رات ایف سی کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیاگیا،پوسٹ مارٹم کرنیوالے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران فائرنگ سے ہلاک شخص کے جسم پر مزاحمت کے کوئی نشان نہیں تھے جبکہ گولی قریب سے ماری گئی،گزشتہ رات کوئٹہ کے وسطی علاقے مشن روڈ پر چیکنگ کے دوران ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک موٹرمکینیک جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا،جاں بحق شخص کی لاش کا صوبائی ہیڈکوارٹر کے اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیاگیا،پوسٹ مارٹم کرنیوالے پولیس سرجن ڈاکٹر نور بلوچ کا کہنا تھا کہ شہری کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی، جس نے گردے اور پیٹ کو نقصان پہنچایا،سرجن کا یہ بھی کہناتھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران فائرنگ سے ہلاک شخص کے جسم پر مزاحمت کے کوئی نشان نہیں تھے۔پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ بعد میں تیار کی جائے گی،بعد میں جاں بحق شخص کے اہل خانہ کا کہناتھا کہ اسے تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقے بہاولپور لے جایاجائیگا۔