تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:57

لاہور : بچی سے زیادتی، چھوڑے گئے افراد دوبارہ گرفتار، پولیس اہلکار معطل

جیو نیوز - لاہور … لاہور میں بچی سے زیادتی کیس میں پولیس نے گزشتہ روز چھوڑے گئے افراد کو دوبارہ حراست میں لے لیا جبکہ ناقص تفتیش پر اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا۔ 5 سالہ بچی سے زیادتی کیس میں لاہور پولیس ابھی تک کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں کرسکی، لیکن پہلے دن پکڑے گئے وہ 4 افراد جنہیں تفتیش کے بعد پولیس نے رہا کردیا تھا، انہیں دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ناقص تفتیش اور زیر حراست افراد کو چھوڑنے پر اے ایس آئی جمیل کو معطل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.