14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:18
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے، متحدہ رابطہ کمیٹی
جیو نیوز - کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمزمیں قائد تحریک الطا ف حسین کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے من گھڑت اوربے بنیاد قرار دیاہے۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ ڈیکلن واش نامی صحافی نے تیار کی ہے جسے کچھ عرصہ قبل ناپسندیدہ شخص قرار دیکر پاکستان سے نکالا گیا تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس شرانگیز رپورٹ کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین کی کردارکشی کی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ اس شرانگیز رپورٹ پر نیویارک ٹائمزاورمذکورہ صحافی کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کیاجائے گا، اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے۔