تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:23

اسلام آباد: ترنول میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 7 افراد گرفتار

جیو نیوز - اسلام آباد … اسلام آباد کے علاقے ترنول میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی آر میں نامزد 3 ملزمان بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس کارروائی کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کے بعد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 7 افرادکو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں ایف آئی آر میں نامزد 3 ملزمان بھی شامل ہیں۔ ایس پی کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل کی ایف آئی آر میں تنویر، بشارت اور شیر زمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کو مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.