تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:32

لاہور :کمسن بچی سے زیادتی کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

جیو نیوز - لاہور … لاہور میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے 5سالہ بچی سے زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چیئرنگ کراس لاہور میں ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معصوم بچیاں بھی ظالموں کی درندگی کا شکار ہورہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، گھناوٴنے فعل میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.