تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:32

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے سوات سے فوج کی واپسی کی منظوری دے دی

جیو نیوز - نوشہرہ … وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سوات اور مالا کنڈ سے فوج کی واپسی کی منظوری دے دی، پہلے مرحلے میں بونیر اور شانگلہ سے فوج کو واپس بلایا جائے گا۔ چار سال بعد سوات اور مالاکنڈ سے فوج کی واپسی جلد شروع ہوجائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منظوری دیدی۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بونیر اور شانگلہ سے فوج کی واپسی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں قیام امن کیلئے فوج، پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.