15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:38
گوجرانوالہ: سابق رکن اسمبلی کے مدرسے پر چھاپہ،21 طلبا زیر حراست
جیو نیوز - گوجرانولہ…گوجرانوالہ میں سابق ایم این اے قاضی حمید اللہ کے مدرسے پرپولیس نے چھاپامار کر 21طلبا کو کوحراست میں لے لیا ہے۔ شیرانوالہ باغ میں متحدہ مجلس عمل کے سابق ایم این اے قاضی حمید کے مدرسے پر آج صبح پولیس نے چھاپا مار کر 21طلبا کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے طلبا کے پاس دستاویزات نامکمل تھے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان طلبا کا تعلق کن علاقوں سے ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں کچھ طلبا کا تعلق افغانستان سے ہے اور یہ طلبا غیر قانونی طور پر یہاں رہائش پزیر تھے۔زیر حراست طلبا سے پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔قاضی حمید کا مدرسہ 30سے 32سال پرانا ہے اوریہاں دور دور سے طلبا دینی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔