15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:43
خیبر ایجنسی میں دو دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جیو نیوز - پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دو دھماکے ہوئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خاصہ دارفورس کے مطابق جمرود کے علاقے غڑیزہ میں نیٹو کنٹینر سپلائر اور علاقہ غنڈی میں این جی او اہل کارکے گھروں کے باہر دھماکے ہوئے۔ دھماکوں سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔