تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:51

جڑواں شہروں میں بارش اور ژالہ باری،موسم خوش گوار

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد اور مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش اور راولپنڈی کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں گہرے کالے بادل،تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتے ہی موسم سہانا ہو گیا ہے۔راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بارش کے علاوہ ژالہ باری بھی ہوئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوائیں اور گہرے بادل چھا نے کے بعد بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جڑواں شہروں کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.