تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:7

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں،14ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی…کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 14 ملزمان گرفتار کئے گئے ، ترجمان رینجرز کے مطابقکارروائیوں میں گرفتار افراد میں سیاسی جماعتوں کے ملزمان بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔جن علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں ان میں نیو کراچی،محمود آباد، بلوچ کالونی ،بھینس کالونی لانڈھی ، گلشن معمار، حسن مجتبیٰ ٹاوٴن ،سو کوارٹرکورنگی ، جوہر موڑ گلستان جوہر، سرجانی ٹاوٴن ،یوسف گوٹھ شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.