تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:32

بچی سے زیادتی کے واقعے کیخلاف لاہور اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے خلاف لاہور اور ملتان میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف لاہور کے شہریوں نے مال روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرے میں شریک مرد اور خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچی کے ساتھ وحشی سلوک کا مظاہرہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہونے پائے، ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کے تحت مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والا واقعہ جہالت ،شیطانیت اوراخلاقی پسماندگی کی بد ترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.