15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:29
لاہور ،ٹنڈوم آدم میں بچیوں سے زیادتی، ملزمان کی عدم گرفتارپراحتجاج
جیو نیوز - حیدرآباد…سجاگ بار تحریک اور سندھی شاگرد تحریک کی جانب سے لاہور اور ٹنڈوآدم میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سجاگ بار تحریک اور سندھی شاگرد تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔انہوں نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ افسوس ناک بات ہے کہ لاہور اور ٹنڈوآدم میں بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والوں کو پولیس اب تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔