تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:49

فیصل آباد:زیادتی کی شکاربچی کے کم عمری میں شادی شدہ ہونے کا انکشاف

جیو نیوز - فیصل آباد …فیصل آباد میں زیادتی کا شکار بچی کے کم عمری میں شادی شدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے متاثرہ بچی کے ہوش میں آنے کے بعد آج ملزمان کی شناخت کروائی جائے گی۔ فیصل آباد کے علاقے کنجوانی میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے والدین نے بتایا ہے کہ بچی کا نام سمیراہے اور انہوں نے اُس کی شادی گوجرہ میں بائیس سالہ نوجوان سے کی تھی جہاں سے سمیرا بھاگ نکلی۔ اپنے علاقے میں واپس پہنچی تو اوباش افراد کے ہھتے چڑھ گئی۔ جنہوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دوسری طرف اسپتال میں زیادتی کی شکار بچی کو ہوش آگیا ہے اور اس نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس آج حراست میں لیے گئے افراد کو بچی کے سامنے پیش کرے گی تاکہ مشتبہ افراد کی شناخت کی جا سکے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت تسلی بخش ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.