15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:5
اے این پی کی اپر دیر میں فوجی افسران کی شہادت کی شدید مذمت
جیو نیوز - پشاور…عوامی نیشنل پارٹی نے اپر دیر میں فوجی افسران کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اُس کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو قرار دیا ہے۔ ترجمان اے این پی سینیٹر زاہد خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کو فوجی افسران کی شہادت پر بہت دکھ پہنچا ہے۔ان کی پارٹی فوجی افسران کی شہادت کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سمجھتی ہے،کیونکہ وہ بغیر سوچے سمجھے مالاکنڈ سے فوج نکالنے کی باتیں کر رہے ہیں۔سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے اور اپنی ناکامی چھپانے کے لئے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔