15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:6
اوباڑوکوسیم وتھور سے بچانے کامنصوبہ پانی میں ڈوب گیا
جیو نیوز - اوباڑو …اوباڑو کو طوفانی بارشوں اور سیم تھور سے بچانے کے لئے بنایا جانے والا نکاسی آب کا سب سے بڑا منصوبہ اِسی پانی میں ڈوب گیا ہے جو نکالا جانا تھا۔محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق اوباڑو میں گذشتہ سال آنے والی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث اوباڑو اور اس کے گردو نواح کے علاقوں کو بچانے اورنکاسی آب کے لئے سات کروڑ روپے کی لاگت سے نکاسی آب کا سب سے بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے اہل علاقہ کے مطابق محکمہ آبپاشی کے افسران کی مبینہ غفلت لاپرواہی اور بدعنونی کے باعث منصوبہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے التواء کاشکارہے نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشن میں ابھی تک نہ تو موٹریں نصب کی جاسکی ہیں اور نہ ہی بجلی کا نظام بنایا جاسکا ہے جبکہ جو گردو نواح کا پانی نکالاجانا تھا اسی پانی میں پمپنگ اسٹیشن کی عمارت ڈوب گئی ، سیم نالابھر گیا ہے اور گردو نواح کے متعدد دیہات فصلیں ابھی تک سیم تھورمیں زیر آب ہیں ۔