تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:54

شہیدمیجرجنرل ثنااللہ خان نیازی کاتعلق میانوالی سے تھا

جیو نیوز - راولپنڈی…دیربالا میں شہید ہونے والے میجرجنرل ثناء اللہ خان نیازی کا تعلق میانوالی کے علاقے داوٴد خیل سے تھا۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی نمازجنازہ اور تدفین کل داوٴد خیل میں ادا کی جائے گی۔میجرجنرل ثناء اللہ خان نیازی 1960 میں میانوالی کے علاقے داوٴد خیل میں پیدا ہوئے 1983 میں پاک فوج کمیشن حاصل کیا، اُن کا شمار پاکستان کے انتہائی دلیراورقابل افسران میں ہوتا تھا۔۔ وہ اسٹاف کالج کوئٹہ میں تدریسی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ مختلف اعلیٰ عہدوں پرفائزرہے،جی او سی سوات تعینات ہونے سے قبل میجر جنرل ثنا اللہ خان نیازی جی ایچ کیو راولپنڈی میں عسکری خدمات انجام دے رہے تھے،شہیدکے پسماندگان میں ایک بیوہ،2بیٹیاں اور والدہ شامل ہیں۔ شہیدمیجرجنرل کے ایک بھائی رحمت اللہ خان کوئٹہ پولیس میں ڈی آئی جی ہیں۔ میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی فروری 2013 میں جی او سی سوات تعینات ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.