تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:54

دُہرا نظام لانے والے حکمران سندھ کی تقسیم بھی کرسکتے ہیں،قادرمگسی

جیو نیوز - حیدرآباد…سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی نے کہا ہے کہ جو حکمران سندھ میں دُہرا نظام لاسکتے ہیں وہ سندھ کی تقسیم بھی کرسکتے ہیں۔ سندھ ہماری ماں ہے اس کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔حیدرآباد میں سندھ میری ماں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں قوم پرستی کا شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سندھی ہزاروں سال سے سندھ میں رہ رہے ہیں اور غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے قوم پرستی کو غلط رنگ دیا ہوا ہے۔ جو حکمران سندھ میں دُہرا نظام لاسکتے ہیں وہ سندھ کی تقسیم بھی کرسکتے ہیں۔ سندھ ہماری ماں ہے اس کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی کا مقصد سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ختم کرنا ہے۔ سندھ میں نئے صوبے کا راگ الاپنے والوں کو یہ راگ الاپنے نہیں دیں گے، سندھ کو انتظامی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے سندھ کو تاقیامت مستحکم رکھنا چاہتے ہیں۔28 دسمبر کو سندھ کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے کراچی میں ریلی نکالیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.