تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:2

لاہور: سی سی ٹی وی ویڈیو، گھر والوں نے اپنی بچی کو پہچان لیا

جیو نیوز - لاہور … لاہور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کے گھر والوں نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں اپنی بچی کو پہچان لیا تاہم بچی کو اسپتال لانے والا شخص ان کیلئے اجنبی ہے۔ جیو نیوز نے بچی کو اسپتال چھوڑنے والے شخص کی سی سی ٹی وی ویڈیو نشر کی۔ متاثرہ بچی کے گھر والے کہتے ہیں کہ یہ انہی کی بیٹی ہے۔ اہل محلہ نے بھی بچی کو پہچان لیا، لیکن اسے لانے والے شخص کا پتہ نہیں کہ وہ کون ہے۔ متاثرہ بچی کے محلے داروں نے ملزم گرفتار نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.