تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:18

جیکب آباد : مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق

جیو نیوز - جیکب آباد … جیکب آباد میں مکا ن کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گڑھی خیرو میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں شمشاد بیگم، 2سالہ عاشق علی، 4سالہ اقراء ، 8سالہ ثمر اور ڈھائی سالہ شاہ موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے۔ امدادی کارروائی کرکے ملبے تلے دبے 4 بچوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، بچوں کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.