تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:29

بچوں سے زیادتی : پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے

جیو نیوز - لاہور…لاہور اور فیصل آبادمیں بچیوں کو زیادتی کانشانہ بنائے جانے کے واقعات کے خلاف لیبر قومی موومنٹ کے تحت بچوں نے احتجاجی ریلیاں نکالی اور حکومت سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بچے ضلع کونسل کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے لاہور اور فیصل آباد میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات پر غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے جن پر معصوم بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کو گرفتار کر کے فوری سزا دینے کا مطالبہ کیا بعدا زاں معصوم بچیوں کی صھت یابی کے لیے موم بیتیاں بھی روش کی گئیں۔دریں اثناء ملتان میں بھی احتجاج کیا گیا اور بچی کی حمایت میں کینڈل لائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ مکھوٹی آرگنائزیشن ، روٹری کلب اور رحمت رحمان آرگنائزیشن کی طرف سے چونگی نمبر نو پر ہونے والے اس مظاہرہ میں خواتین ، بچیوں اورطلبا و طالبات نے شرکت کی ، اس موقع پر کینڈل لائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اپنے بچوں کو درندہ صفت افراد سے بچانے کے لئے آواز بلند کرنا ہو گی تاکہ کل کوئی اور بچی یا بچہ اس ظلم کا شکار نا ہو۔ انہوں نے کہا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.