15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:34
لاہورایئرپورٹ:خاتون مسافر نے تلاشی پر اے ایس آئی کو تھپڑ مار دیا
جیو نیوز - لاہور …لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی خاتون مسافر نے تلاشی کے مسئلے پر اے ایس ایف کے اے ایس آئی کوتھپڑماردیا۔ اے ایس ایف نے خاتون کوطیارے سے آف لوڈکردیا۔ اے ایس ایف کے مطابق خاتون مسافر مریم نے اپنا سامان سرچ کاوٴنٹر پر رکھا اور خود جسمانی تلاشی کے لئے مردانہ کیبن میں چلی گئیں۔ اے ایس ایف کے اے ایس آئی ودود نے انہیں لیڈیز کیبن میں جانے کو کہا تو خاتون نے غصے میں انہیں تھپڑ مار دیا۔ خاتون مسافرمریم وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسر کی صاحبزادی بتائی جاتی ہیں۔ اے ایس ایف نے واقعہ کی رپورٹ وزارت دفاع کوبھجوادی۔