تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:10

پنجاب حکومت کی کارکردگی 56 فیصد رہی: پلڈاٹ سروے

جیو نیوز - کراچی…پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں میں62 فیصد عوام نے نواز حکومت کی مجموعی کارکردگی کومثبت قرار دیا ہے، پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پلڈاٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی 100 دن کی کارکردگی کے متعلق عوامی سروے رپورٹ جاری کردی۔ پنجاب حکومت کی مجموعی کارکردگی 56 فیصد رہی جبکہ بلوچستان حکومت کی 22 فیصد رہی۔ خیبرپختونخواحکومت کی مجموعی کارکردگی منفی 4 فیصد جبکہ سندھ حکومت کی منفی 12 فیصد ہے۔ 52 فیصد عوام نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کومثبت قرار دیا ہے جبکہ 46 فی صد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 46 فیصد لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومتی کوششوں کو مثبت قرار دیا، رپورٹ کے مطابق حکومت کی خارجہ پالیسی پر 57 فیصد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.