تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:10

بارہ کہو بارود بھری گاڑی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو سے برآمد ہونے والی بارود سے بھری کار کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں کارروائی کرکے بارود سے بھری گاڑی برآمدگی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 120 کلوگرام بارود سے بھری گاڑی چند روز قبل ملزم حماد عادل کے گھر سے برآمد کی گئی تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ حماد عادل کالعدم تنظیم کے سرکردہ رہنما کا قریبی ساتھی ہے اور حماد عادل کا وہ ساتھی دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.